3 اپریل 2012 - 19:30

لاہور ... مسلم ليگ نون کے صدر نوازشريف اور وزير اعلي شہبازشريف نے گلگت بلتستان ميں قيمتي جانوں کے ضياع پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے تمام مکاتب فکرکے علماء سے اپيل کي ہے کہ وہ امن وامان کے ليے اپنا کرداراداکريں.

ابنا: لاہورسے جاري اعلاميہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ کراچي سے گلگت تک بے گناہ لوگوں کا قتل عام ہورہا ہے ليکن حکومت بے حسي کا مظاہرہ کررہي ہے ،وفاقي حکومت شہريوں کے جان ومال کا تحفظ يقيني بنانے ميں ناکام ہوچکي ہے. نوازشريف کا کہناتھاکہ فسادات اورقتل وغارت گري اسلامي تعليمات کيخلاف ہے، مرکزي اورگلگت بلتستان کي حکومت شہداء کے خاندانوں اور زخميوں کے خاندانوں کي زيادہ سے زيادہ امداد کريں اورشرپسندوں کو فوري گرفتارکيا جائے. ......./169